بارشی پانی ذخیرہ کرنیوالے ٹینکس 30 جون تک مکمل ہونگے
بارشی پانی ذخیرہ کرنیوالے ٹینکس 30 جون تک مکمل ہونگے سلانوالی میں بارشی پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ایک بڑا ٹینک تعمیر کیا جا رہا ، ڈپٹی کمشنر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ کے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سلانوالی اور ساہیوال میں جاری بارشی پانی ذخیرہ کرنے اور سیوریج منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی پی، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز نے شرکت کی۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سلانوالی اور ساہیوال میں تقریباً ساڑھے تین ارب روپے کی لاگت سے بارشی پانی ذخیرہ کرنے کے ٹینکس اور نئی سیوریج لائنیں بچھانے کے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ سلانوالی میں بارشی پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ایک بڑا ٹینک تعمیر کیا جا رہا ہے جبکہ 48 ہزار فٹ نئی سیوریج لائن بچھائی جا رہی ہے ۔ اسی طرح ساہیوال میں بھی بارشی پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ایک ٹینک تعمیر کیا جا رہا ہے اور 60 ہزار فٹ نئی سیوریج لائن بچھائی جا رہی ہے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ دونوں بارشی پانی ذخیرہ کرنے والے ٹینکس 30 جون تک مکمل کر لئے جائیں گے۔