وزیر اوقاف کی سعودی قونصل جنرل سے ملاقات

وزیر اوقاف کی سعودی  قونصل جنرل سے ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر برائے اوقاف سندھ سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے کراچی میں سعودی عرب کے قونصل جنرل ناصر عبداللہ السبیعی سے سعودی قونصلیٹ میں اہم ملاقات کی۔

اس موقع پر حاجی محمد حنیف میمن اور حاجی سراج احمد جوکھیو بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ موجود تھے ۔ ملاقات کے دوران مذہبی امور، حج انتظامات، زائرین کو بہتر سہولیات کی فراہمی، باہمی تعاون اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کے فروغ سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ حجاج کرام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں