کہروڑپکا، تاجروں سے 4 لاکھ اور کاغذات لوٹ لیے گئے

کہروڑپکا، تاجروں سے 4 لاکھ اور  کاغذات لوٹ لیے گئے

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا ) پل سٹھ ہزار کے قریب گزشتہ روز دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے کھاد ڈیلر راؤ ذوالفقار اور راؤ افتخار سے اسلحہ کے زور پر مبینہ طور پر دو لاکھ 80 ہزار روپے ، شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ، لائسنس اور دیگر سامان لوٹ لیا۔

اسی دوران ملحقہ دکان سے حاجی گلزار سے بھی دو لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے ۔ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سرکل ساجد صدیق، انچارج سی سی ڈی عارف حسین شاہ اور ایس ایچ او صدر رئیس انصر موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کر دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں