بلاک معیاری انداز میں جلد مکمل کیا جائے ،ڈپٹی کمشنر

بلاک معیاری انداز میں جلد  مکمل کیا جائے ،ڈپٹی کمشنر

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی ڈی پی ایس بھکر کے دورہ کے موقع پر تعمیراتی بلاک کا معائنہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے بلاک کے گراؤنڈ ورک کی کوالٹی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی امور معیاری انداز میں جلد مکمل کیا جائے اس سلسلہ میں استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی پر خصوصی توجہ مرکوزرکھی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر مختلف کلاس رومز میں بچوں کو دی جانیوالی تعلیمی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا اور بچوں سے مختلف سوالات پوچھے ۔انہوں نے تعلیمی سرگرمیوں تدریسی ماحول اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے اساتذہ سے تدریسی امور اور تعلیمی معیار کے حوالہ سے بھی گفتگو کی۔اس موقع پر پرنسپل ڈی پی ایس غلام حسین بھی موجود تھے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں