کلر کہار سردھی میں سالانہ مفت ڈینٹل کیمپ کا کامیاب انعقاد
لوگوں کو دانتوں کے علاج کی سہولیات مہیا کرنا میرا مشن ، ڈاکٹر مستبشرہ
اسلام آباد(دنیا رپور ٹ )ڈاکٹر مستبشرہ احمد کی جانب سے سردھی، کلر کہار میں مفت سالانہ ڈینٹل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی افراد کے دانتوں کا مفت معائنہ کیا گیا ، مشاورت، علاج کے حوالے سے رہنمائی، منہ اور دانتوں کی صفائی کے بارے میں آگاہی، اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے کیمپ میں شرکت کی ۔ڈاکٹر مستبشرہ احمد گزشتہ پانچ سال سے مسلسل مفت ڈینٹل کیمپ منعقد کر رہی ہیں ،ان کاکہنا تھا کہ ایسے علاقوں تک پہنچنا جہاں لوگوں کو دانتوں کے علاج اور آگاہی کی سہولیات میسر نہیں میرا مشن ہے۔