تھانہ کلچر میں بہتری اولین ترجیح ہے :ڈی پی او چنیوٹ
فیلڈ افسر شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں ، مسائل کو حل کریں
چناب نگر(نامہ نگار ) ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا ہے کہ امن و امان کا قیام، بروقت انصاف کی فراہمی اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ تھانہ کلچر میں تبدیلی اور پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تھانوں میں شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ڈی پی او نے کہا کہ فیلڈ افسر شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے مسائل کو بلا تاخیر حل کیا جائے جبکہ بلاوجہ انتظار ہرگز نہ کروایا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ دفاتر یا تھانوں میں کسی شہری کی تضحیک برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی شہری کا مسئلہ تھانے میں حل نہ ہو تو وہ بلا جھجھک انکے دفتر سے رجوع کر سکتا ہے۔ جہاں اس کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔