آر پی او کا اردل روم، متعدد اہلکاروں کی سزائیں برقرار
ملتان (کرائم رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر ملتان عثمان اکرم گوندل نے ریجنل پولیس آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا جس میں مختلف پولیس افسران و اہلکاروں کی محکمانہ اپیلوں کی سماعت کی گئی۔
آر پی او نے تمام اپیلوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ ریکارڈ، شواہد اور محکمانہ کارروائی کی روشنی میں فیصلے صادر کیے ۔سماعت کے دوران سب انسپکٹر غلام عباس کی دو سال سروس ضبطی، ندیم حسن کی دو سال انکریمنٹ اسٹاپ، محمد عاطف کی سب انسپکٹر سے اے ایس آئی کے عہدے پر تنزلی، امیر محمد کی دو الگ الگ چھ ماہ سروس ضبطی اور عاصم محمود کی ایک سال سروس ضبطی کی اپیلیں الزامات ثابت ہونے پر مسترد کر دی گئیں۔
اسی طرح اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اکمل اور محمد امین کی چھ ماہ سروس ضبطی کی اپیلیں بھی مسترد ہوئیں جبکہ برخاست سینئر کلرک سکندر علی، ٹریفک اسسٹنٹ سلیمان مجید اور زاہد حسین کی برخاستگی کے خلاف اپیلیں بھی خارج کر دی گئیں۔ہیڈ کانسٹیبل محمد منور اور ممتاز کی چھ چھ ماہ سروس ضبطی، محمد ارشد کی سنشور، محمد ایوب کی تین ماہ سروس ضبطی، جبکہ کانسٹیبل تنویر اشرف اور محمد حسن کی تنخواہ میں کمی کی اپیلیں بھی مسترد کر دی گئیں۔ مزید برآں محمد زاہد اور انصر ایوب کی سروس ضبطی کی اپیلیں بھی خارج کر دی گئیں۔آر پی او عثمان اکرم گوندل نے کہا کہ محکمہ پولیس میں نظم و ضبط اور قانون کی پاسداری ہر صورت یقینی بنائی جا رہی ہے اور فرائض میں غفلت پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی جاری رہے گی۔