کہروڑپکا، منشیات فروش گرفتار، 10 کلو چرس برآمد

کہروڑپکا، منشیات فروش  گرفتار، 10 کلو چرس برآمد

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا ) تھانہ صدر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر محمد رئیس انصر نے بتایا کہ موضع واہند سرمانی میں کارروائی کے دوران ملزم اکرم جھبیل کو گرفتار کیا گیا۔کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے گٹو میں چھپائی گئی 10 کلو 600 گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم اکرم جھبیل خیرپور ٹامیوالی کا رہائشی ہے جبکہ ابتدائی تفتیش میں اس کے منشیات سپلائی نیٹ ورک سے رابطوں کی بھی چھان بین جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں