پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کا اجلاس ،کارکردگی پر اظہار اطمینان

 پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کا اجلاس ،کارکردگی پر اظہار اطمینان

نمایاں کارکردگی کے حامل اراکین کو مبارکباد ، تعریفی اسناد تقسیم کی گئیںمدثر چیمہ کو استقبالیہ دینے کا فیصلہ ، معرکہ حق کی سالگرہ پر پاک افواج کی تحسین

 اسلام آباد (دنیا رپورٹ ) پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کی دوسری سہ ماہی کی کامیاب تکمیل پر اہم اجلاس کوریا کے شہر پھئیونگ تئیک کے معروف مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوا جس کی صدارت سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ میاں محمد شکیل نے کی جبکہ چیئرمین پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا مدثر علی چیمہ اور صدر رحیم شاہ نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں کابینہ کے سینئر رکن شیخ سونی کے بڑے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے سابق صدر جہانزیب خان، صدر رحیم شاہ نے مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اراکین کو مبارکباد پیش کی۔چیئرمین مدثر علی چیمہ نے بھی خطاب کیا ،اجلاس کے اختتام پر گزشتہ سہ ماہی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے اراکین میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں جن میں ڈاکٹر میاں صابر حسین، ڈاکٹر محمد آفتاب، انور کم، عامر لطیف بٹ اور چودھری مستنصر جاوید شامل تھے ۔ اس موقع پر چیئرمین مدثر علی چیمہ کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز ملنے پر ان کے اعزاز میں خصوصی استقبالیہ دینے کا فیصلہ کیا گیا اور معرکہ حق بنیان مرصوص آپریشن کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اختتام پر پرتکلف ظہرانہ ڈاکٹر محمد آفتاب کی جانب سے دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں