شدید گرمی کے ساتھ بجلی کی بار بار بندش ، لوگ بلبلا اٹھے

شدید گرمی کے ساتھ بجلی کی  بار بار بندش ، لوگ بلبلا اٹھے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گرمی کا راج رہا سورج صبح سویرے ہی آب و تاب کیساتھ طلوع ہوا جبکہ شدید گرمی کے ساتھ ساتھ بجلی کی بار بار بندش سے لوگ بلبلا اٹھے ،دن کے اوقات میں بازاروں میں رش کم رہااور دکاندار ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے رہے

 گرمی کی وجہ سے دن بھر سڑکیں ہو کا عالم پیش کرتی رہیں رہی سہی کسر بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے پوری کردی ،متعدد علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں