گجرات :چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی انسداد بیگری مہم، 16بچے تحویل میں لے لئے
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر نورالعین کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی انسداد بیگری مہم، 16بچوں کو ریسکیو کر لیا گیا۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم نے گجرات بھمبر روڈ، کچہری چوک، شاہ جہانگیر روڈ، حسن چوک، مچھلی چوک، جی ٹی روڈ، سروس موڑ میں انسداد بیگری مہم کے تحت کارروائی کی ، مشترکہ کارروائی میں محکمہ لیبر، ریسکیو 1122، گجرات پولیس اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسر وں نے بھی حصہ لیا۔ بچوں کو تحویل میں لیکر مزید کا رروائی کیلئے گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ۔