حکومت کی معاشی کار کر دگی سے مطمئن نہیں ، گورنر پنجاب

  حکومت کی معاشی کار کر دگی سے مطمئن نہیں ، گورنر پنجاب

امن کیلئے فیلڈ مارشل کے کردار کی دنیامعترف،راولپنڈی میں وکلاسے خطاب

 راولپنڈی(نیوزرپورٹر،خبرنگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت پوری سیاسی قیادت نے عالمی امن کے لئے جو کردار ادا کیا آج پوری دنیا اس کی معترف ہے لیکن حکومت کی معاشی کارکردگی سے میں بطور پاکستانی کسی طور مطمئن نہیں ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی میں وکلا کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب سے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور، بار کے صدر طارق محمود ساجد اعوان، سیکرٹری قمر الحق خان نیاز ی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

سلیم حیدر نے کہا کہ پوری قوم کے لئے باعث فخر ہے کہ پاکستان کی بات آج پوری دنیا سن رہی ہے ۔ انڈیا ہم سے 5 گنا بڑی طاقت ہے لیکن ہم نے اسے عبرتناک شکست دی ، 4 دن کی جنگ میں فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوا ، حکومتی کارکردگی سے بطور پاکستانی کسی طور مطمئن نہیں ہوں۔ حکومت اگر کشکول لیکر پھرے گی تو اس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا ، ٹیکس نظام کو بہتر کرنا پڑے گا، ہمیں مشکل اور تگڑے فیصلے کرنے پڑیں گے ، ٹیکس نظام میں اصلاحات لانا ہونگی ، جو لوگ سرمایہ لیکر پاکستان سے باہر چلے گئے انکو واپس لانا ہو گا ۔ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے اس رشتے کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں سکتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں