نجی بحالی مراکز خواتین کی آزادی سلب کرنیکا ہتھیار،شیری رحمن
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمن نے بحالی مراکز میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
نجی بحالی مراکز خواتین کی آزادی سلب کرنے اور خاندانی دباؤ کا ہتھیار بن چکے ہیں، پسند کی شادی، جائیداد اور ذاتی فیصلوں پر خواتین کو مراکز میں بند کیا جا رہا ہے، نجی بحالی مراکز کے لائسنس اور نظام کا دوبارہ جائزہ لیا جائے، چھ ماہ میں تمام نجی بحالی مراکز کا قومی آڈٹ اور رجسٹریشن مکمل کی جائے۔ تمام بحالی مراکز کے لیے لازمی لائسنس اور آزاد نگرانی ضروری ہے، خواتین کو خاندانی دباؤ پر زبردستی مراکز میں داخل کرنا غیرقانونی قرار دیا جائے۔