چور باغ کے باہر کھڑی ہوئی موٹر سائیکل لے گئے

 چور باغ کے باہر کھڑی  ہوئی موٹر سائیکل لے گئے

سلانوالی(نمائندہ دنیا ) سلانوالی کے نواح میں موٹر سائیکل چوری کی واردات نامعلوم چور باغ کے باہر کھڑی ہوئی موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے پولیس نے باغ کے مزاراع کی درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف موٹر سائیکل چوری کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔

 بتایا گیا ہے کہ سلانوالی کے نواحی چک نمبر 120 شمالی کا رہائشی حاجی احمد ولد گل محمد قوم سیال جو کہ کینو کے باغ کا مزاراع ہے باغ کے باہر موٹر سائیکل کھڑا کر کے باغ میں چلا گیا جب باہر آیا تو موٹر سائیکل کو غائب پایا سلانوالی پولیس نے نا معلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں