وہاڑی عدالت نے قتل کیس میں چار مجرموں کو سزائیں

وہاڑی عدالت نے قتل کیس میں چار مجرموں کو سزائیں

وہاڑی عدالت نے قتل کیس میں چار مجرموں کو سزائیں مجرم غضنفر عرف شمشیر کو پھانسی اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی

 وہاڑی ،بوریوالا(نمائندہ خصوصی ،سٹی رپورٹر ،خبرنگار) تھانہ ماچھیوال میں درج مقدمہ نمبر 1059/24 میں مؤثر تفتیش، پیروی اور مضبوط شہادتوں کی بدولت ایڈیشنل سیشن جج سید محمد عمر نے جرم ثابت ہونے پر چار مجرموں کو مختلف سزائیں سنا دیں۔ عدالت نے مجرم غضنفر عرف شمشیر کو پھانسی اور 5 لاکھ روپے جرمانہ، تنویر کو عمر قید اور 3 لاکھ روپے جرمانہ، عامر کو 7 سال قید اور 8 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ارسلان عرف شانی کو 5 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ مقدمہ کے مطابق ملزمان نے تلخ کلامی کی رنجش پر بدلہ لینے کے لیے مدعی مقدمہ کے گھر جا کر اس اور اس کے بیٹوں پر کلہاڑیوں اور آہنی راڈ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں مدعی کا بیٹا طارق سر پر کلہاڑی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور ہسپتال منتقل کرنے کے باوجود دم توڑ گیا جبکہ مدعی اور دوسرا بیٹا بھی شدید زخمی ہوئے ۔ مقدمہ کی تفتیش سب انسپکٹر محمد سعید نے کی۔ ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے کہا کہ پولیس سنگین مقدمات میں گرفتاری اور سزایابی کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں