بھارت کی اشتعال انگیزی امن کیلئے خطرہ ، ڈاکٹر عشرت العباد

بھارت کی اشتعال انگیزی امن  کیلئے خطرہ ، ڈاکٹر عشرت العباد

کراچی(این این آئی)میری پہچان پاکستان (ایم پی پی)کے سربراہ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف اورانتہا پسند قیادت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، کیونکہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے اور وطنِ عزیز کے دفاع کیلئے پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان نے دشمن کو جو تاریخی سبق دیا، وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے دوبارہ پاکستان کی سالمیت، خودمختاری یا امن کو چیلنج کرنے کی کوشش کی تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن، استحکام اور برابری کی بنیاد پر تعلقات کی حمایت کی ہے ، تاہم قومی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں