معرکہ حق میں قوم اپنی عسکری قیادت کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ، گورنرسندھ

معرکہ حق میں قوم اپنی عسکری قیادت کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ، گورنرسندھ

کراچی(این این آئی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے دوران قوم نے اپنی سیاسی و عسکری قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اتحاد اور قومی عزم کی روشن مثال قائم کی۔افواجِ پاکستان نے معرکہ حق میں بے مثال جرات، بہادری اور شاندار حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل رویت ہلال کمیٹی کے زیر اہتمام ’’معرکہ حق بنیان مرصوص‘‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ گورنرسند ھ نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ ہمارا فخر اور دنیا کی بہترین فضائیہ ہے ۔ وزیرِ اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کی مدبرانہ قیادت میں معرکہ حق میں تاریخی فتح پر پوری قوم ان کی شکر گزار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام قوم کو اتحاد، امن اور افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا پیغام دیں، ہر پاکستانی کو اپنے اپنے محاذ پر سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان’’جیو اور جینے دو‘‘ کے فلسفے ، امن، بھائی چارے اور رواداری پر یقین رکھتا ہے ، بھارت نے دوبارہ کسی جارحیت کی کوشش کی تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں