جوہر ٹاؤن میں بیکری یونٹ بند، 22فوڈ پوائنٹس کو جرمانے
فوڈ اتھارٹی کی ناقص صفائی، غیر معیاری اشیا اور قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی موسیٰ رضا کے حکم پر جوہر ٹاؤن اور اطراف میں آپریشن کے دوران ٹیموں نے 23فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی اور معروف بیکری یونٹ کی پروڈکشن بند کر دی جبکہ قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر 22کو 3لاکھ 27ہزار کے جرمانے عائد کیے ۔ ڈی جی موسیٰ رضا نے بتایا کہ سابقہ ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے پر کارروائیاں کی گئیں، کاکروچ، مکھیوں اور مچھروں کی بھرمار اور ناقص صفائی انتظامات پائے گئے ، برتنوں کو نان فوڈ گریڈ سرف سے دھویا جارہا تھا، فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس بھی عدم موجود پائے گئے ، فریزر میں بدبودار ماحول پایا گیا۔انہوں نے کہاشہریوں کی صحت کے تحفظ کیلئے دن رات کارروائیاں جاری ہیں۔، عوام کی صحت کیساتھ کھلواڑ کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، صوبہ بھر میں معروف فوڈ چینز کی سرپرائز چیکنگ کی جارہی ہے ۔