یونیورسٹی آف ایجوکیشن بینک روڈ کیمپس میں فن پاروں کی نمائش
طلبہ نے مصنوعی ذہانت، صحت، ماحولیات، ٹیکنالوجی اور معاشرتی مسائل کواجاگر کیا
لاہور(خبر نگار)یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے بینک روڈ کیمپس کے شعبہ ہسٹری، آرٹس اینڈ کلچرل ہیریٹیج کے زیر اہتمام بی ایف اے تھیسز ڈسپلے اور فن پاروں کی منفرد نمائش کا انعقاد کیا گیا۔فائن آرٹس کے طلبہ نے اپنے تخلیقی اور تحقیقی منصوبے پیش کیے ۔ نمائش میں مصنوعی ذہانت، صحت، ماحولیات، جدید ٹیکنالوجی اور معاشرتی مسائل جیسے موضوعات کو فن کے مختلف انداز میں اجاگر کیا گیا۔ نمائش کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور چودھری نے کیا ۔ اس موقع پر پرنسپل بینک روڈ کیمپس پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ مظہر، اساتذہ، طلبہ، فنونِ لطیفہ سے وابستہ شخصیات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔نمائش میں گرافک ڈیزائن اور پینٹنگ کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے گریجو ایٹ طلبہ نے سو سے زائد فن پارے پیش کیے جن میں فنی مہارت کو منفرد انداز میں پیش کیا گیا۔