کینال پر لوڈروموٹر سائیکل رکشوں کے داخلے پر پابندی

کینال پر لوڈروموٹر سائیکل رکشوں کے داخلے پر پابندی

فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اضافی نفری بھی تعینات کردی:سی ٹی او آٹو رکشوں میں ڈرائیور کیساتھ اضافی سواریاں بٹھانے پر بھی کارروائی کا حکم

لاہور (اے پی پی)چیف ٹریفک آفیسر لاہور عبدالرحیم شیرازی نے کہا ہے کہ کینال پر لوڈر و موٹر سائیکل رکشوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ اس فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے ۔ لوڈر رکشے انتہائی خطرناک انداز میں سامان لوڈ کرتے ہیں جو حادثات پرجان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں جبکہ کینال روڈ پر موٹر سائیکل رکشے بے ہنگم ٹریفک اور سست روی کا باعث بنتے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوتی ہے ۔سی ٹی او نے آٹو رکشوں میں ڈرائیور کیساتھ اضافی سواریاں بٹھانے والوں کیخلاف بھی کریک ڈائون کا حکم جاری کر دیا ۔ٹریفک پولیس کے مطابق دھرمپورہ، مغلپورہ اور ٹھوکر نیاز بیگ کے مقامات پر خصوصی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں تاکہ پابندی پر موثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے ۔ لوڈروموٹر سائیکل رکشوںکیخلاف کارروائی میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کو محکمانہ کارروائی کابھی سامناکرناپڑ سکتاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں