قربانی کے بکرے رکشے میں لوڈ کر کے فرار ہونیوالا ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)مویشی منڈی سے قربانی کے بکرے رکشے میں لوڈ کر کے فرار ہونیوالا ملزم گرفتار کر لیا گیا ، ہیئرپولیس نے بکرے برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دئیے ۔
ترجمان کے مطابق پولیس نے 15 کی کال پر فوری رسپانس دیتے ہوئے ملزم صابر کو قربانی کے بکرے اور رکشہ سمیت گرفتارکرلیا ۔