5 ماہ کی تنخواہ نہ ملنے پر پی آئی سی صفائی عملے کا احتجاج

5 ماہ کی تنخواہ نہ ملنے پر پی  آئی سی صفائی عملے کا احتجاج

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) پانچ ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے کے باعث صفائی عملے نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ ملکر پی آئی سی اور جیل روڈ پر احتجاج کیا ۔

وائے ڈی اے کا کہنا ہے کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی مبینہ کرپشن، بے حسی اور استحصال کا گڑھ بن چکا ہے ۔ ادارے کے تمام کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مارچ سے جون 2025 تک کی تنخواہیں تاحال ادا نہیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا بارہا ایم ایس عامر رفیق اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کو مسائل سے آگاہ کر چکے ہیں، لیکن ہر بار صرف وعدے کئے گئے ، عمل درآمد نہ ہو سکا ۔،ملازمین کی عید کی خوشیاں ماند پڑ گئیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں