180لٹر جعلی کولڈ ڈرنکس بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیا تلف

 180لٹر جعلی کولڈ ڈرنکس  بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیا تلف

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 180لٹر جعلی کولڈ ڈرنکس، بھاری مقدار میں پکڑی گئی ممنوعہ اشیا تلف کر دیں۔

،250کلو سویٹنر، 3900سے زائد جعلی تیار کولڈ ڈرنکس، 4ہزار خالی بوتلیں، کیمیکل، 60کلو ڈھکن، 200کلو لیبل، فلنگ مشینیں، سلنڈر، ڈرم ضبط کر لئے گئے ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ساتھ ملتان روڈ، ڈائیوو اور جناح ٹرمینل کے اطراف 14فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی، 3کو 2لاکھ 45ہزار کے جرمانے کئے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں