پولیس حراست سے فرار ملزم زخمی حالت میں گرفتار

 پولیس حراست سے فرار  ملزم زخمی حالت میں گرفتار

لاہور (این این آئی) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (اے وی ایل ایس )اقبال ٹاؤن نے کارروائی کر کے چند روز قبل ہنجروال پولیس کی حراست سے فرار ہونے والے ملزم علی حیدر کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ۔

ترجمان کے مطابق ملزم وہیکلز سنیچنگ، موٹرسائیکلز چوری کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا ، چند روز قبل آمنہ پارک سے وقاص کی موٹرسائیکل چوری کرکے فرار ہو گیا تھا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں