جیلوں میں عید قربان پر قیدیوں کیلئے خصوصی مینو جاری

 جیلوں میں عید قربان پر  قیدیوں کیلئے خصوصی مینو جاری

لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی جیل میاں فاروق نذیر نے عید الاضحی کے موقع پر پنجاب بھر کی جیلوں کے لئے خصوصی کھانے کے مینو کے احکامات جاری کر دئیے ،قیدیوں کو عید کے تینوں روز لذیذ پکوان فراہم کئے جائیں گے ۔

جاری کردہ مراسلے کے مطابق عید کے پہلے روز ناشتے میں حلوہ دیا جائے گا،دوپہر اور شام کے کھانے میں چکن قورمہ، پلاؤ اور روٹی فراہم کی جائے گی۔دوسرے اور تیسرے روز کے کھانے قربانی کے گوشت سے تیار ہوں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں