زندہ برائلر مرغی 10 روپے کلو سستی،انڈے مہنگے
لاہور (کامرس رپورٹر سے ) برائلر گوشت کے نرخ ایک مرتبہ پھر انتظامیہ مقرر کرنے لگی ۔زندہ برائلر کا نرخ 10 روپے کمی سے 363 روپے کلو مقرر کیاگیااور ریٹ لسٹ میں گوشت کی قیمت 526 روپے کلو مقرر کی گئی ۔
فارمی انڈے ایک روپیہ مہنگے ہونے سے 315 روپے درجن ہو گئے ۔سبزیوں کے نرخ حیران کن طور پر عید کے موقع پر بھی معمول کے مطابق رہے ۔پیاز کا سرکاری نرخ بدستور 40 روپے کلو، مارکیٹ میں پیاز 50 سے 60 روپے کلو تک فروخت ہوا۔ٹماٹر کا بھی سرکاری نرخ بدستور 35 روپے اور مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 50 سے 60 روپے کلو فروخت ہو رہاآلو کا سرکاری نرخ بدستور 60 روپے کلو اور مارکیٹ میں 80 روپے کلو فروخت ہو ا۔اسی طرح لہسن چائنہ 255 کے بجائے 350 ،ادرک چائنہ 550 کے بجائے 600، لیموں 390 کے بجائے 600 روپے کلو تک فروخت کئے گئے ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق عید کی چھٹیوں سے منڈیوں میں بھی سبزیوں کی سپلائی متاثر ہو گی جس سے عید تعطیلات میں نرخ بڑھنے کا خدشہ موجود ہے ۔