ٹولنٹن میٹ مارکیٹ 30 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت

 ٹولنٹن میٹ مارکیٹ 30 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت

لاہور (اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں عالمی معیار کی میٹ مارکیٹ قائم کرنے کا وعدہ بھی پورا کر دیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے تاریخی ٹولٹن مارکیٹ میں پنجاب کی پہلی عالمی معیار کی میٹ مارکیٹ کا دورہ کیا۔

سینئر صوبائی وزیر نے 30جون تک تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔انہوں نے کہا شہری گوشت، مچھلی اور کھانے پینے کی دیگر اشیا حفظان صحت کے عالمی معیار کے مطابق خرید سکیں گے ،ملحقہ گندے نالے کو ڈھک کر بدبو کا خاتمہ کر دیاگیا ۔صاف ستھری قصابوں کی دکانوں پر دیدہ زیب تعارفی بورڈز نے میٹ مارکیٹ کو جدید دنیا کا بازار بنا دیا ، مارکیٹ میں شہریوں کیلئے پارکنگ ایریا مختص ہے ۔سینئر صوبائی وزیر نے مارکیٹ سے منسلک کچی آبادی متبادل جگہ پر منتقل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے مارکیٹ سے پرندے فوری منتقل کرنے اور وائلڈ لائف کے تحفظ کیلئے ایس او پیز بنانے کی ہدایت بھی کی۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا یہی ماڈل پورے پنجاب میں لاگو کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں