دو افراد کی لاشیں نہر سے برآمد، شناخت نہ ہوسکی
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں لڑکے سمیت دو افراد کی لاشیں نہر سے برآمد ہوئی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ہربنس پورہ کے قریب نہر سے لاش برآمد ہوئی غوطہ خور ٹیم نے لاش کو نہر سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا۔۔۔
پولیس نے لاش کو شناخت کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیاواقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں دوسرا واقعہ ایڈن کینال ولاز کنال روڈ نہر سے 15 سالہ لڑکے کی بوسیدہ لاش برآمد ہوئی ریسکیو غوطہ خور ٹیم نے لاش کو نہر سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔ دو نوں لاشوں کی شنا خت نہ ہو سکی۔