خواجہ سلمان رفیق کی مرحوم ڈاکٹر انجم رشید کے اہل خانہ سے تعزیتی ملاقات
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق مرحوم ڈاکٹر انجم رشید کے گھر گئے۔ ڈاکٹر انجم رشید میاں منشی ہسپتال کے سابق ایم ایس تھے۔
اہل خانہ سے ملاقات کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر ڈاکٹر انجم رشید کے بھائی امجد رشید، محمد مصطفی رشید اور مرحوم کے بیٹے ڈاکٹر شاہ زعیم رشید اور ڈاکٹر زین رشید موجود تھے۔