بلوچستان میں سازش کے تحت تخریب کاری:مولانا امجد

بلوچستان میں سازش کے تحت تخریب کاری:مولانا امجد

لاہور(سیاسی نمائندہ)وطن عزیز کو عدم استحکام کا شکار کرنا عالمی شکاریوں اور عالمی قوتوں کی دیرینہ خواہش ہے اور اسی عالمی ایجنڈے پر کام ہو رہا ہے۔

ملک میں معاشی اور سیاسی بحران اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کے بغیر ختم ہونا بہت مشکل ہے، معاشی بحران نے تو ملک کی جڑیں بھی کھوکھلی کر دی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے عید کے موقع پر میڈیا اور وفود سے گفتگو کرتے اور 77 کلب گراؤنڈ میں عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا بلوچستان میں تخزیب کاری پوری سازش کے تحت ہو رہی ہے لیکن جے یو آئی اور علما کرام اس سازش کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ کے پی میں بھی حالات صوبائی حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہیں، پی ٹی آئی والے دعوے تو کرتے ہیں لیکن عملی طور پہ کچھ بھی نہیں کر سکے، ایک طویل عرصے سے پی ٹی ائی کی وہاں حکومت ہے مگر حالات دن بدن بدتر ہوتے چلے جا رہے ہیں، عوام کا سکون چھن گیا ہے ۔ انہوں نے کہا عالمی ادارے قرضے دے کر پاکستان ہی کو نہیں پاکستان کی اگلے نسلوں کو بھی غلام بنانے میں مصروف ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں