تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان شرمناک :پروفیسرز

تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے  کا اعلان شرمناک :پروفیسرز

لاہور(خبرنگار)پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی مرکزی صدر پروفیسر فائزہ رعنا اور لاہور ڈویژن کے صدر حسن رشید نے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان شرمناک ہے۔

پنجاب کے اساتذہ کی تنخواہ سے عید کے موقع پر ٹیکس ریکوری کے بہانے لاکھوں کی کٹوتیاں کر لی گئیں اور چند ہزار کا ریلیف دے دیا گیا۔ڈسپئیرٹی الاؤنس گریڈ 20 اور 21 کے اساتذہ کو بھی دینے کی ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں