میٹرک کے نتائج کا اعلان جون کے آخر میں متوقع

لاہور(خبرنگار)میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان جون کے آخر میں متوقع ہے، تاریخ فائنل کرنے کیلئے پنجاب بورڈزکمیٹی آف چیئرمینز کا اجلاس بلا لیا گیا۔
تفصیل کے مطابق جون کے آخر یا جولائی کے پہلے ہفتے میں نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ حتمی تاریخ کیلئے پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز کا اجلاس سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کی صدرات میں 13 جون کو ہوگا۔ اجلاس میں تمام بورڈز نتائج کی تیاری کے حوالے سے اپ ڈیٹ دینگے۔ مشاورت سے تاریخ کو فائنل کیا جائے گا۔