ٹیچرز یونین : تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ مسترد

ٹیچرز یونین : تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ مسترد

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی بجٹ پر پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنماؤں رانا لیاقت اور انوار الحق نے رد عمل دیتے ہوئے کہا تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ مسترد کرتے ہیں،یہ اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے۔

پے سکیل ریوائزڈ نہ کرنا ملازمین دشمن اقدام ہے ۔ ہاؤس رینٹ، میڈیکل الاؤنس میں اضافہ نہ دینا ملازمین کش پالیسی ہے ،انکم ٹیکس میں چھوٹ ناکافی ہے ،12 لاکھ تک تنخواہ پر مکمل چھوٹ دی جائے ۔30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس کے اعلان پر صوبائی حکومتوں کو عملدرآمد کرنے کا پابند کیا جائے۔ ملازمین کی تنخواہوں سے انکم ٹیکس ریکوری واپس دی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں