شہر سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)مختلف مقامات سے خاتون سمیت 3 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد، پولیس نے پورسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
ایدھی ترجمان کے مطابق شاہدرہ کے علاقے دریائے راوی سے نامعلوم مرد ،نشتر کالونی سٹاپ پر گندے نالے سے نامعلوم عورت جبکہ چوہنگ کے علاقے میں نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔