پیشی سے جاتے 1 شخص، گھرکی چھت پرسویا نوجوان قتل

 پیشی سے جاتے 1 شخص، گھرکی چھت پرسویا نوجوان قتل

قصور،پتوکی،تھہ شیخم(نمائندہ دنیا،تحصیل رپورٹر، نامہ نگار)عدالت پیشی سے واپس جاتے 1 شخص ، جبکہ گھرکی چھت پرسوئے نوجوان کو قتل کر دیاگیا۔

تفصیل کے مطابق مقتول کے بھائی نے پولیس تھانہ اے ڈویژن قصور میں مقدمہ درج کروایا کہ سدھوپورہ کا رہائشی میرا بھائی طاہر اور میں پولیس تھانہ شیخم میں درج قتل کے مقدمہ کی قصور کچہری میں تاریخ پیشی بھگت کر موٹرسائیکل پر اپنے گاؤں جارہے تھے ، جب ہم شہبازخاں روڈ پرنجی بیکری کے قریب پہنچے تو ہمارے مخالفین موٹرسائیکل سوار2 بھائیوں ابدال اور بلال نے فائرنگ کردی،جس کی زد میں آکر میرا بھائی طاہر موقع پردم توڑگیا،جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگئے ،درج مقدمہ میں میرے بھائی مقتول طاہر کی ضمانت ہوچکی تھی ،پولیس تھانہ اے ڈویژن قصور نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی۔ علاوہ ازیں پتوکی کے نواحی گاؤں جمشیر چکنمبر 24میں 25سالہ نوجوان عمر شہزاد گھر کی چھت پر سویا ہوا تھا کہ رات کو نامعلوم شخص نے گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا ، نوجوان عمرشہزادکی ایک ہفتے بعد شادی بھی تھی، ریسکیو ٹیم نے لاش کو ٹی ایچ کیوہسپتال پتوکی منتقل کردیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں