فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، 3 ہزار 250 لٹر ناقص دودھ تلف

 فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، 3 ہزار 250 لٹر ناقص دودھ تلف

لاہور(این این آئی)ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے معیاری دودھ کی فراہمی کے مشن کے تحت گجومتہ اور اطراف میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 لاکھ لٹر دودھ کی چیکنگ کی اور 3 ہزار 250 لٹر ناقص دودھ تلف کر کے مقدمہ درج کرا دیا۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق فیروزپور روڈ پر ایل ڈبلیو این 3243نمبری گاڑی کی چیکنگ، جعلی دودھ برآمد کر کے تلف کر دیا، تلف کردہ دودھ میں پاؤڈر، ممنوعہ پاؤڈر کی ملاوٹ اور فیٹ کی کمی پائی گئی، موقع پر جدید ترین لیکٹوسکین سے کیے گئے دودھ کے ٹیسٹ ناقص قرار پائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں