یونیک گروپ اور گرل گائیڈز کے اشتراک سے سیمینار
لاہور (سٹاف رپورٹر) یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنزاور پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ڈاکٹر نثار احمد رانا آڈیٹوریم میں گرل گائیڈ ز کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
جس کی صدارت چیئرمین یونیک گروپ پروفیسر عبدالمنان خرم نے کی جبکہ تقریب کی مہمان خصوصی چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب اور ممبر صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ تھیں۔ تقریب کے دیگر مہمانان گرامی میں کمشنرپاکستان گرل گائیدز ایسوسی ایشن غزالی افتخار،ایگزیکٹو ممبر پاکستان گرل گائیڈ اسوسی ایشن نگہت ارشد اورپروگرام آفیسر پاکستان گرل گائیدز ایسوسی ایشن طاہرہ سلطان تھیں۔ تقریب میں گرلز گائیڈز کی پاکستان میں تاریخ اور اس کی اہمیت کے حوالے سے دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حنا پرویز بٹ نے کہا خواتین کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے ان میں سماجی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔ پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا گرل گائیڈز کی تربیت سے بچیوں میں دوسروں کی مدد کرنے کا جذبہ فروغ پاتا ہے ۔ قبل ازیں غزالی افتخار، نگہت ارشد اور طاہرہ سلطان نے طالبات کو گرل گائیڈ زکیمپنگ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی اور کیمپنگ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی بھی ڈالی۔ اس موقع پر چیئرپرسن یونیک گروپ سعدیہ خرم، ریکٹر یونیک گروپ پروفیسر امجد علی خان، وائس چیئرمین یونیک گروپ عفیف اشرف صدیقی، ڈائریکٹر یونیک گروپ پروفیسروسیم انور ، ایڈیشنل ڈائریکٹر یونیک گروپ محمد عبداللہ سمیت والدین، اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔