سانگلاہل:کلینک آن ویلزاور مریم کی دستک پراجیکٹس کا افتتاح

 سانگلاہل:کلینک آن ویلزاور مریم کی دستک پراجیکٹس کا افتتاح

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بیرسٹر سلطان طارق باجوہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے کلینک آن ویلز اور مریم کی دستک پراجیکٹس کا فیتہ کاٹ کر اور گاڑی چلا کرافتتاح کردیا۔

اس موقعہ پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کی ہیلتھ کمیٹی کے ارکان طاہر رفیق، افضال کاہلوں، سابق کونسلر عمران بوبک ،طارق سعید اور عامر بھی موجود تھے ۔سانگلاہل میں ابتدائی طور 3گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔ سلطان طارق باجوہ نے کہا کہ کلینک آن ویلز سے غریب افراد کو انکی دہلیز پر مفت  علاج میسر ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں