ہائیکورٹ :ای او بی آئی میں ملازمین رجسٹرڈ نہ کرنے پر درخواستیں مزید سماعت کیلئے فل بینچ کو بھجوانے کی سفارش
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے ملازمین کو ای او بی آئی میں رجسٹرڈ نہ کرنے پرنجی کمپنیوں کیخلاف درخواستیں مزید سماعت کیلئے فل بینچ کو بھجوانے کی سفارش کردی۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اسی نوعیت کی درخواستیں فل بینچ کے پاس زیر سماعت ہیں لہذا یہ درخواستیں بھی اسی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر کی جائیں۔