حضرت حسن ؓ، امام حسین ؓ کا کردار مشعل راہ : مولانا امجد خان
لاہور(سٹاف رپورٹر)شہدا ئے اسلام کی قربانیاں امت کو رواداری اخوت اور اتحاد ،صبرو ایثار کا درس دیتی ہیں حضرت حسن ؓاور امام حسینؓ ودیگر شہدائے اسلام کا کردار ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔۔۔
آج کردار حسینؓ کو عام کر نے کی ضرورت ہے، اسلام کے نفاذ کے بغیر ملک بحرانوں سے آزاد نہیں ہو سکتا ۔یہ باتیں ڈپٹی سیکرٹری جنرل جے یو آئی مولانا امجد خان نے تذکرہ شہدائے اسلام و اہل بیت کانفرنس اور مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔