24گھنٹوں میں 41 مشکوک افرادزیر حراست
لاہور(اے پی پی)پنجاب پولیس کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز جاری ہیں۔۔۔
جس کے تسلسل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 413 کومبنگ آپریشنز، 14 ہزار 560 سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ اور 41 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے۔ 26 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کیے گئے، 3155 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ اور 02 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔