راؤ عبیدالرحمن نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز فوڈ اتھارٹی کا چارج سنبھال لیا

راؤ عبیدالرحمن نے ڈپٹی ڈائریکٹر  آپریشنز فوڈ اتھارٹی کا چارج سنبھال لیا

قصور،تھہ شیخم(خبرنگار،نامہ نگار)نئے تعینات ہونے والے راؤ عبیدالرحمن نے قصور میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنزپنجاب فوڈ اتھارٹی کا چارج سنبھال لیا اور فوڈ اتھارٹی قصور کے ملازمین کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی۔

اتھارٹی کے تمام ونگز نے کام بارے تفصیلی بریف کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نے عوام کو صاف ستھری اور معیاری خوراک کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں