بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی سمیت دیگر کی بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔
جسٹس فاروق حیدر جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیا الدین انصاری کی درخواست پر 14 جولائی کو سماعت کرینگے، عدالت نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو جواب داخل کرانے کیلئے آخری مہلت دے رکھی ہے، وفاقی حکومت، صوبائی حکومت، چیف سیکرٹری پنجاب اور صوبائی الیکشن کمیشن نے جوابات داخل کرا دیئے ہیں،جواب میں درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔