بارشیں : اضلاع کے تعلیمی افسروں ہدایات جاری

بارشیں : اضلاع کے تعلیمی افسروں ہدایات جاری

لاہور(خبر نگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب میں طغیانی اور مسلسل بارشوں کے پیش نظر اضلاع کے تعلیمی افسران کو اہم ہدایات جاری کر دی۔

وزیر تعلیم نے تمام ضلعی تعلیمی افسران کو سکولوں کو طغیانی کے اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سی ای اوز اپنے اضلاع کے سکولوں کے انفراسٹرکچر، فرنیچر اور دیگر سازو سامان کی حفاظت یقینی بنائیں اور انہیں بارشی پانی کے اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے مؤثر اقدامات کریں۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ سکولوں میں بارشی پانی کھڑا ہونے کی صورت میں فوری نکالنے کا بندوبست کریں اور انہیں محفوظ رکھنے کیلئے نکاسی آب کا پیشگی انتظام یقینی بنائیں۔ رانا سکندر حیات نے سی ای اوز کو جاری اپنی ہدایات میں مزید کہا کہ غیر معمولی حالات میں غیر معمولی کارکردگی درکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رین ایمرجنسی کے پیش نظر تمام ضلعی تعلیمی افسران اپنی ذمہ داریاں بروقت اور مؤثر طریقے سے ادا کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں