جی پی او شیخوپورہ سے بیرون ملک کیلئے بک سامان میں آئس برآمد

جی پی او شیخوپورہ سے بیرون ملک  کیلئے بک سامان میں آئس برآمد

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جنرل پوسٹ آفس شیخوپورہ سے بیرون ملک بھیجنے کیلئے ‘‘آئس ’’کی بکنگ،اے این ایف اے نے بک کیا گیاسامان پکڑلیا،جس سے آئس برآمد ہوگئی ،آئس کا پارسل آسٹریلیا کیلئے بک کیا گیا تھا۔

پارسل پوسٹ آفس کے باہر اکرم نامی شخص نے سچا سودا کی رہائشی خاتون پروین اختر کی ایماء پر رانا عرفان کو بک کروایا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ پروین اختر نے اکرم سے پارسل تیار کروایا اور بکنگ کلرک رانا عرفان نے بک کرلیااورجیسے ہی انٹرنیشنل بکنگ آفس پارسل پہنچا تو این ایف اے نے دوران چیکنگ پارسل کھول کر چیک کیا تو اس میں سے کئی کلوآئس برآمد ہوئی جس پرپوسٹ ماسٹر شیخوپورہ کو فوری انکوائر ی کا حکم دیا توناصر اولکھ نے ابتدائی انکوائری پوسٹ ماسٹر شہزادہ سلیم کو پیش کردی جس نے فوری طور پر شوکاز جاری کرتے ہوئے انکوائری اعلیٰ حکام کو بھجوادی ہے ۔رابطہ کرنے پرپوسٹ ماسٹرشہزاد ہ سلیم نے بتایا کہ بکنگ پوسٹ آفس شیخوپورہ سے ہوئی ہے اور بکنگ کلرک راناعرفان سے تفصیلی انکوائری جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں