قصور، متعدد وارداتیں، لاکھوں نقدی، زیورات چھن گئے
قصور(نمائندہ دنیا)قصور اور گردونواح میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے نقدی ،موبائل فون، طلائی زیورات، بکری اور موٹر سائیکلیں چھین لیں۔
بھوئے آصل کے رہائشی منیر احمد ولد محمدصادق نے پولیس تھانہ چھانگامانگا کو بتایا کہ اُس کی بکریاں حویلی مویشیاں کے باہر پھر رہی تھی کہ ایک شاخ بکری مالیتی 1 لاکھ روپے غائب ہوگئی ، معلوم ہوا کہ بکری کو ملزمان ندیم، محمدحنیف اور قیوم وغیرہ نے چوری کیا۔ پولیس تھانہ کھڈیاں کے علاقہ ڈھولن چوک کھڈیاں کے نزدیک سے ڈاکوؤں نے بستی عید گاہ کھڈیاں کے رہائشی محمداشفاق سے ہزاروں روپے نقدی، طلائی زیورات چھین لیے ۔ پیرووالا روڈسے نامعلوم چور محمدتنویر کی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے۔