حکومت نے شعبہ صحت کی بہتری کو اولین ترجیح بنایا:سلمان رفیق

حکومت نے شعبہ صحت کی بہتری کو  اولین ترجیح بنایا:سلمان رفیق

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں نیشنل ریسرچ اینڈ اینوویشن کانفرنس 2025 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی خوبصورت اور علمی کانفرنس میں شرکت پر خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔ ایسی کانفرنسز جدت، تحقیق اور ٹیکنالوجی کی جانب حکومت پنجاب کی ترجیحات کی نشاندہی کرتی ہیں۔ آج ہم آرٹیفشل انٹیلی جنس اور طبی سائنس کی دنیا میں زندگی گزار رہے ہیں۔ آج بتانا چاہتا ہوں کہ حکومت پنجاب نے شعبہ صحت کی بہتری کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہوا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں