الٰہ آباد:مردہ گوشت بیچنے والے گروہ کا کارندہ گرفتار،دوساتھی فرار
قصور(خبرنگار)الٰہ آباد میں مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے گروہ کے ایک رکن کو عوام نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا،دو ساتھی فرار ہو گئے۔
ارزن پور کیتن روڈ پر مقامی افرادنے شیخاں چونیاں کے رہائشی عبدالجبار کو مردہ گائے کا گوشت تیار کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ مشتعل افراد نے عبدالجبار کو قابو کر کے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی، فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔