لاہور نارووال سیکشن پر ٹرینوں کی بوگیاں بڑھا کر 10 کردی گئی
نارنگ منڈی(نمائندہ دنیا)سٹی پریس کلب نارنگ کی کوششیں رنگ لے آئیں، لاہور نارنگ نارووال سیالکوٹ سیکشن پر چلنے والی تمام ٹرینوں کی بوگیاں بڑھا کر 10 کردی گئی۔
سٹی پریس کلب نے متذکرہ سیکشن پر چلنے والی ٹرینوں میں بوگیوں کی کمی اور مسافروں کی تذلیل پرمسلسل آواز اٹھائی تھی ۔رہنماجماعت اسلامی لیاقت بلوچ ،فرحان شوکت ہنجرانے وزیرریلوے حنیف عباسی سے ملاقات پر سیکشن کے مسائل سے آگاہ کیا تھاجس پر انہوں نے 15 اگست سے سیکشن کی مسافر ٹرینوں سیالکوٹ اور لاثانی ایکسپریس فیض احمد فیض اور نارووال پسنجر کی بوگیوں 10 کردی ہیں جس پر فرحان شوکت ہنجرا، ڈیلی پسنجرایسوسی ایشن کے رہنما حافظ عبدالقیوم، حسن ریحان اورمسافروں نے وزیر ریلوے کا شکریہ اداکیاہے۔