5اگست سیاست کا نہیں، کشمیریوں سے یکجہتی کا دن : رانا سکندر
لاہور(خبرنگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ آج سیاست کرنے کا نہیں، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے اور یوم استحصال کشمیر بھرپور طریقے سے منانے کا دن ہے۔
آج کے دن احتجاج کرنے والوں نے یہ ثابت کر دیا کہ انہوں نے ہی کشمیر کا سودا کیا تھا اور آج یہ کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ کشمیری عوام اور معصوم طلبا آج بھی ماؤں کی گود سے لے کر سکول کے دروازوں تک خوف اور محرومی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں۔